اگر انڈیا سے میچ ہارجائیں تو گھر میں کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوتی، سرفراز احمد

, اہلخانہ کو میچ کی بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے بہت کم بات ہوتی ہے ، سپورٹ نہ ملے تو بندہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے، انٹرویو

جمعرات 7 اپریل 2016 19:06

اگر انڈیا سے میچ ہارجائیں تو گھر میں کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوتی، سرفراز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ گھر والوں سے کرکٹ کے حوالے سے بہت کم بات چیت کرتاہوں اور اگر انڈیا سے میچ ہارجائیں تو گھر میں کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوتی, اہلخانہ کو میچ کی بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انڈیا کے میچ میں فیملی، پاکستان کے عوام اور دوستوں کا بہت زیادہ پریشر ہوتا ہے اور جب میچ ہار جائیں تو پورے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خراب ہوجاتا ہے اور بہت ہی برا محسوس ہوتا ہے۔

ہر کھلاڑی لوگوں کی توقعات ٹوٹنے پر افسردہ ہوجاتا ہے اس لیے گھر والوں کو میچ کی بات کرنے سے منع کیا ہوا ہے کیونکہ انڈیا کے خلاف جب گراونڈ میں جاتے ہیں تو 70 سے 80 ہزارتماشائیوں کا بہت پریشر ہوتا ہے اور باہر جا کر گھر والوں کی طرف سے بھی سپورٹ نہ ملے تو بندہ احساس کمتری کا شکار ہوجاتا ہے اس لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ گھر والوں سے کرکٹ پر بات کم سے کم کی جائے تاکہ ایک میچ ہارنے کے بعد اگلے میچوں پر اثر نہ پڑے۔ ۔

متعلقہ عنوان :