ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں صلح ہوگئی

دونوں ایک ساتھ حال ہی میں ممبئی کے ایک ریسٹورانٹ میں ساتھ نظر آئے

جمعرات 7 اپریل 2016 19:06

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما میں صلح ہوگئی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہندوستانی کھلاڑی ویرات کوہلی سے بریک اپ کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی تھیں لیکن اب دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر اآئیہیں۔واضح رہے کہ دو سال سے ایک ساتھ رہنے کے بعد انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 'شادی پر اختلافات' کے باعث بریک اپ کرلیا تھا۔اس جوڑے کی بریک اپ کی خبریں اْس وقت میڈیا میں آئیں جب ویرات کوہلی نے فوٹو ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انوشکا شرما کو اَن فالو کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات نے انوشکا سے 2016 میں شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم انوشکا ابھی اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتی ہیں جس کے باعث انہوں نے شادی سے انکار کردیا۔تاہم اب یہ دونوں ایک ساتھ حال ہی میں ممبئی کے ایک ریسٹورانٹ میں ساتھ موجود تھے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل ویرات کوہلی نے انوشکا شرما کا دفاع کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جو میچز میں ان کے ہارنے کا ذمہ دار انوشکا شرما کو ٹھراتے ہیں۔ ۔

متعلقہ عنوان :