پاکستان کرکٹ بورڈ کا اسپنرز کی تربیت کے لیے کیمپ لگانے کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعرات 7 اپریل 2016 19:01

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اسپنرز کی تربیت کے لیے کیمپ لگانے کا اعلان

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپنرز کی تربیت کے لیے کیمپ لگانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل اسپنرز کی تربیت کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیمپ 8 سے 14 اپریل تک لاہور میں لگایا جائے گا۔ کیمپ میں 12 اسپنرز کو طلب کیا گیا ہے جن میں یاسر شاہ بھی شامل ہوں گے۔