Live Updates

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف خلاف قرارداد جمع کروادی

جمعرات 7 اپریل 2016 18:04

(ن) لیگ نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ(ن) نے پنجاب اسمبلی میں تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف خلاف قرارداد جمع کروادی ۔

(جاری ہے)

میاں طاہر جمیل کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان فاقی حکومت اور حکومت پنجاب سے سفارش کرتا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال لاہور کے پیسے چندے اور خیرات کی مد میں عوام سے موصول ہوئے ان میں کی گئی خرد برد پر ایوان کی کمیٹی تشکیل دی جائے کمیٹی کی فائینڈنگ کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی جو پراپرٹی کے کاروبار اور جوئے میں لگا دی گئی اس کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات