Live Updates

بنوں میں ناظمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان میں تصادم، ایک دوسرے پر جوتوں اور کرسیوں آزادانہ استعمال ،متعدد افراد زخمی،جھگڑے کے باعث پولنگ کا عمل روک دیاگیا

جمعرات 7 اپریل 2016 18:03

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) بنوں میں ناظم، نائب ناظم، ضلع و تحصیل کونسل کے انتخابات میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے کارکنان میں تصادم ہو گیا،ووٹرز نے ایک دوسرے پر جوتوں اور کرسیوں کاآزادانہ استعمال کیا،متعدد افراد زخمی ہو گئے، جھگڑے کے باعث ووٹنگ روک دی گئی، سیکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بنو ں کی ضلعی اسمبلی میں تحصیل اور ضلعی نظامت کیلئے ووٹنگ جاری تھی کہ اس دوران پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کے اراکین ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور معمولی تکرار کے بعد شدید ہنگامہ آرائی شروع کردی،اس دوران اراکین نے ایک دوسرے پر ہاتھوں کے علاوہ جوتے بھی برسائے جب کہ کرسیاں بھی اٹھا کر پھینکی گئیں۔ دونوں جماعتوں میں جھگڑے کی وجہ ایک اقلیتی رکن کا پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جے یوآئی میں شمولیت کو بتائی جارہی ہے۔ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ووٹنگ کا سلسلہ منقطع کرنا پڑا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپالیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات