الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا ‘ ماہرین
جمعرات 7 اپریل 2016 17:26
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) الیکٹرانک آئی فارم ملک میں تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے گا کیونکہ اس سے تاجروں کو امپورٹ سے متعلقہ معاملات جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے لاہور چیمبر میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈائریکٹر فضل محمودء لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید۔
ایڈشنل ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن عبدالحئی شیخ۔ کلکٹر کسٹمز ذوالفقار یونس اور لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر آفتاب احمد وہرہ نے اس موقع پر خڑاب کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ریفارمز اینڈ آٹومیشن نوید میمن ۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین سید مختار علی۔ میاں زاہد جاوید۔ نجم الحسن۔ سابق ایگزیکٹو کمیٹی اراکین خواجہ خاور رشید۔(جاری ہے)
حاجی اکرم۔
فہیم الرحمن۔ ذیشان خلیل اور صدیق الریحان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک فضل محمود نے کہا کہ الیکٹرانک آئی فارم تاجروں کو بہترین سہولت مہیا کرے گا جو ملک کی معاشی ترقی کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے تاجروں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ کہیں بھی بیٹھ کر اپنے تجارتی امور سرانجام دے سکیں گے۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید نے کہا کہ اس سیمینار کے انعقاد کا مقصد نجی شعبے کے نمائندوں کو الیکٹرانک آئی فارم کی تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا تاکہ وہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کیے بغیر کوئی بھی کاروبار ترقی نہیں کرسکتا۔ یہ بات بڑی خوشی کی بات ہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن اس سلسلے میں بہترین گرانقدر کردار ادا کررہا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.