کوئٹہ میں لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں میں بجلی بند رہے گی

جمعرات 7 اپریل 2016 17:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء ) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوں کی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے لئے 8 اپریل کو کوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازار فیڈرسے 12بجے شب سے3 بجے صبح تک اورسہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک بجلی بند ہو گی جبکہ9 اپریل کو مری آباد گرڈسٹیشن کے طوغی روڈ فیڈر سے 12بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :