پٹرولنگ پولیس کا مقصد عوام کی فلاح اور خدمت ہے:ایس پی پٹرولنگ

جمعرات 7 اپریل 2016 16:54

سرگودھا۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) پٹرولنگ پولیس کا مقصد عوام کی فلاح اور خدمت ہے ۔ پٹرولنگ پولیس سرگودہا رات دن شاہرات پر سفر کرنے والے افراد کی مدد او ران کی جان ومال کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار او رخدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن امیر عبداللہ خان نیازی نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

(جاری ہے)

07 اپریل۔2016ء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد کی چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کی باآسانی نقل وحرکت کو بھی روکا جاسکے۔ ایس پی پٹرولنگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک گاڑی یا مشکوک شخص کی اطلاع پولیس کو دیں۔

متعلقہ عنوان :