سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید سے قبل عمارتوں کا جائزہ لینے کی ہدایت

جمعرات 7 اپریل 2016 16:53

سرگودھا۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ نجی سکولوں کی رجسٹریشن سے قبل حکومت پنجاب کے احکامات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ سکولوں کی رجسٹریشن اور 5 سالہ سابقہ سکولوں کی رجسٹریشن کی تجدید سے قبل عمارتوں کا جائزہ لیں اور قانون کے مطابق سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ‘ سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد رجسٹریشن کی جائے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے رجسٹریشن کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت کا مظاہرہ نہ کریں تاکہ بچوں کی تعلیم کیساتھ ساتھ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔