گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کوتیزکرنا ہے تاکہ غربت اوربے روزگاری میں کمی لائی جا سکے۔وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 16:46

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کوتیزکرنا ..

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کا مقصد اقتصادی سرگرمیوں کوتیزکرنا ہے تاکہ غربت اوربے روزگاری میں کمی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حافظ حفیظ الرحمان نے صوبے میں جاری بہبود کی اسکیموں اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی خوشحالی وترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے صوبے کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ، صوبے میں ترقیاتی منصوبے کا مقصد اقتصادری سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے تاکہ غربت اوربے روزگاری میں کمی لائی جا سکے ، ملاقات میں گلگت بلتستان کونسل کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :