ایران ،سابق صدر احمدی نژاد کی سیاست میں واپسی پر عوام سراپا احتجاج
جمعرات 7 اپریل 2016 15:19
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء ) ایران میں سابق صدر احمد ی نژاد کی سیاست میں واپسی کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کے شمالی صوبے مازندران میں عوام نے سابق صدر محمود احمدی نژاد کی سیاسی میدان میں واپسی کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر دی ہے۔ نژاد کو صوبے کے وسطی شہر آمل کا دورہ کرنا ہے جہاں وہ شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے کئی کمانڈروں اور ارکان کی ہلاکت کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کریں گے۔
اس احتجاجی مہم کو”ہم احمدی نژاد کے دور کے مشکل سال نہیں بھولیں گے“کا نام دیا گیا ہے۔ادھر احمدی نژاد کے قریب سمجھی جانے والی ایک ویب سائٹ "دولت بہار" نے اس عوامی مہم پر دستخط کرنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں "اخلاقی فساد پھیلانے والا" قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
سابق ایرانی صدر محمد احمدی نژاد کے نزدیک سمجھی جانے والی ویب سائٹوں نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ نژاد 2017 میں ہونے والے آئندہ صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر حسن روحانی کے مقابل حصہ لیں گے۔
2009 میں ملک کے سخت گیر ٹولے اور پاسدارن انقلاب کی سپورٹ سے احمدی نژاد کی دوسری مرتبہ کامیابی پر ایران میں وسیع پیمانے پر احتجاجی سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کو "سبز انتفاضہ" کا نام دیا گیا۔ احتجاج کرنے والوں کا موقف تھا کہ نژاد نے جعل سازی کے ذریعے اپنے حریفوں مہدی کروبی اور میرحسین موسوی کے خلاف ووٹ حاصل کیے۔ احتجاجی مہم کی قیادت بھی ان ہی دونوں شخصیات نے کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.