سو روپے گم ہونے پر اٹھارہ سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 14:57

سو روپے گم ہونے پر اٹھارہ سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

کلیان پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء): نئی دہلی کے متوسط علاقہ کلیان پور سے تعلق رکھنے والے شیوام نامی ایک اٹھارہ سالہ نوجوان نے سو روپےکا نوٹ گمنے پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ شیوام نے شادی کی تقریب میں بطور ویٹر کام کر کے 300 روپے اجرت وصول کی تھی۔ لیکن گرھ جاتے ہوئے راستے میں شیوام سے سو روپے کے تین نوٹوں میں سے ایک نوٹ کہیں گم ہو گیا۔

(جاری ہے)

شیوام کے ہمسایوں نے پولیس کو بتایا کہ شیوام نے ساری رات اس نوٹ کو ڈھونڈنے میں بسر کر دی اور زیر لب بڑبڑایا بھی کہ اگر نوٹ نہ ملا تو وہ خود کو ختم کر لے گا۔ صبح ساڑھے 8 بجے شیوام کے والد نے اس کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر ہمسایوں کی مدد سے دروازہ توڑ ڈالا جس پر شیوام کی جھولتی ہوئی لاش دیکھی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لاش کے پاس سے ہمیں کوئی خود کشی کا نوٹ نہیں ملا البتہ لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھجوادیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے شیوام منشیات کا عادی تھا جس کے بعد اس کی موت کی مبینہ وجہ منشیات کو بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔