ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ

جمعرات 7 اپریل 2016 14:35

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ایشین کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اور یورو کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں تیزی رہی جس کی وجہ امریکی فیڈرل ریزرو کی ہفتہ وار رپورٹ ہے۔ٹوکیو مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ نیویارک کی شرح 109.76 ین فی ڈالر سے مستحکم ہوکر 109.16 ین فی ڈالر پر آگئی۔

(جاری ہے)

ین کے مقابلے میں یورو کی شرح تبادلہ میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جو پچھلے روز کی شرح 125.10 ین فی یورو سے کم ہوکر 124.40 ین فی یورو رہی۔

ڈالر کے مقابلے میں بھی یورو تنزلی کا شکار رہا جو ایک روز قبل کی شرح 1.1398 ڈالر فی یورو سے کم ہوکر 1.1397 ڈالر فی یورو رہا۔ادھر امریکی فیڈرل ریزرو کے ہفتہ وار اجلاس میں ادارے کی سربراہ جینیٹ ییلن کا کہنا تھا کہ سست عالمی اقتصادی شرح نمو اس بات کی متقاضی ہے کہ قرضوں پر سود کی شرح کو کم رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :