ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

جمعرات 7 اپریل 2016 14:35

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ جمعرات عالمی صرافہ مارکیٹ میں8ڈالرکی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1225ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں250روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان، فیصل آباد ،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت49ہزار300روپے سے گھٹ کر49ہزار50روپے پرآگئی اسی طرح215روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت42ہزار42روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت655روپے پربرقراررہی۔

متعلقہ عنوان :