تحصیل ٹل اور دوآبہ میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،10ملزمان اور 20مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اورمنشیات برآمد

جمعرات 7 اپریل 2016 14:35

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) تحصیل ٹل اور دوآبہ میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔10ملزمان اور 20مشتبہ افراد گرفتار۔اسلحہ اورمنشیات برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹل امجدحسین اوررحیم خان نے بتایا کہ ڈی پی او ہنگو شاہ نظر کی خصوصی ہدایت پر جمعرات کے روز ٹل اور دوآبہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 10ملزمان اور 20مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان سے ایک عدد ایس ایم جی،دو عدد ہینڈ گرنیڈ،چار عدد پستول،چار عدد میگزین،ایک عدد خنجر،2150گرام ہیروئن اور 4400نقدی رقم برآمد کر لئے ہیں۔

ایس ایچ او انسپکٹر امجد حسین نے ملزمان پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے جس کو سرچ آپریشن کے دوران گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پرمنتقل کر دیا گیا۔ایس ایچ او امجد حسین نے بتایا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف چھاپوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو ہر قیمت پربحال رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :