ہنگو،منگورہ سر چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ پسپا

جوابی کاروائی میں 18دہشت گردہلاک ، 6زخمی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:35

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) کرم ایجنسی کے پاک افغان سرحدی علاقہ منگورہ سر چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ۔فورسز نے حملہ پسپا کر دیا ۔ جوابی کاروائی میں 18دہشت گردہلاک جبکہ 6زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا جمعرات کے روز اعلیٰ الصبح لوئر کرم ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقہ میں ایف سی کی منگورہ سر چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ۔

(جاری ہے)

جوابی کاروائی کے نتیجے میں 18دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 6زخمی ہو گئے جبکہ باقی دہشت گرد اسلحہ چھوڑ کر زخمی ساتھیوں سمیت بارڈر کے اُس پار فرار ہو گئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق 50سے 60دہشت گردوں نے ایف سی منگورہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جو کہ فورسز نے ناکام بنا دیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے کر سیکورٹی انتظامات مزید سخت کر لئے گئے۔سیکورٹی حکام کے مطابق اس قسم کے دہشت گردحملے اس سے پہلے بھی افغان سرحد پار سے ہو چکے ہیں تا ہم سیکورٹی فورسزنے اپنے دلیرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کی مزموم عزائم کوخاک میں ملا دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :