سپین:سانٹنڈر بینک کا ملک میں موجود 450 برانچیں بند اور 1200 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ
جمعرات 7 اپریل 2016 14:33
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) سپین کے سانٹنڈر بینک کا ملک میں موجود 450 برانچیں بند اور 1200 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز ورکرز یونین کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران بینک حکام نے بتایا کہ وہ آن لائن اور موبائل بینکنگ کے فروغ کیلئے دور دراز علاقوں میں واقع ، کم ملازمین کی حامل اور کم منافع بخش برانچوں کو بند کرنا چاہتے ہیں اس طرح 1200 ملازمین کو روزگار سے محروم ہونا پڑے گا۔
ملازمین کو فارغ کرنے کیلئے رضاکارانہ اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے آپشنز استعمال کیے جائیں گے۔بینک نے یہ بھی تجویز پیش کی کہ ایسے ملازمین جنھیں اپنے کام کی جگہ پر آمد و رفت کے مسائل ہیں یا ان کی ٹرانسفر کردی گئی ہے انھیں بیس ہزار یورو ( 22750 ڈالر ) بطور معاوضہ(کمپنسیشن) ادا کیے جائیں گے۔تاہم یونین کے عہدیداران کاکہنا تھا کہ انھوں نے انتظامیہ کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.