ایشین سٹاک مارکیٹس کے حصص قیمتوں میں مندی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:33

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) ایشین سٹاک مارکیٹس میں جمعرات کو حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جس کی وجہ ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کا اہم ترین نکی۔

(جاری ہے)

225 انڈیکس وقفے پر 39.40 پوائنٹس (0.25 فیصد) گر کر 15675.96 پوائنٹس جبکہ ٹاپکس انڈیکس 2.36 پوائنٹس ( 0.19 فیصد) کم ہونے کے بعد 1265.39 پوائنٹس پر پوائنٹس رہا۔چین کا اہم ترین، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 23.12 پوائنٹس (0.76 فیصد ) گر کر 3027.47 پوائنٹس جبکہ شینزن کمپوزٹ انڈیکس 11.63 پوائنٹس (0.59 فیصد )کمی کے بعد 1950.08 پوائنٹس پر آگیا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 2.56 پوائنٹس گرنے کے بعد 20204.11 پوائنٹس پر رہا۔