Live Updates

بیٹے نے دباوٴ میں آکر پارٹی چھوڑی : پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار کے والد بھی میدان میں آگئے

جمعرات 7 اپریل 2016 14:22

بیٹے نے دباوٴ میں آکر پارٹی چھوڑی : پی ٹی آئی کے منحرف امیدوار کے والد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب سیچند گھنٹے قبل پی ٹی آئی چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے امجدعلی خان کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے نے دباو میں آکر پارٹی چھوڑی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امجدعلی خان کے والد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے پر ایم کیو ایم کی جانب سے بہت زیادہ دباوٴ تھا اور ہوسکتا ہے کہ وہ یہ دباوٴ برداشت نہ کرسکا ہو کل شام سے بیٹے سے رابطہ نہیں ہوپایا، بیٹے نے پی ٹی آئی چھوڑنے سے پہلے مجھ سے مشورہ نہیں کیا اور اچانک ہی ایم کیو ایم میں شامل ہوگیا۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار امجدعلی خان ایم کیو ایم کے دباو میں آگئے تھے۔ وہ رات 9 بجے غائب ہوگئے تھے جس کے بعد ایم کیو ایم میں شمولیت کے اعلان کے ساتھ ظاہر ہوئے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی امیدوار ایم کیو ایم کے دباو میں آکر ڈر گئے ہیں۔واضح رہے کہ رات گئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار امجدعلی خان نے ایم کیو ایم کے مرکز 90 پر پریس کانفرنس میں تحریک انصاف چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مجھے امیدوار بنایا تھا تاہم جب ان سے انتخابی مہم کے لیے کراچی آنے کا کہا تھا تو انہوں نے آنے سے منع کردیا اور مجھے انتخابات میں اکیلا چھوڑدیا گیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :