پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹرکرکٹ کے عہدے کیلئے سابق کرکٹرزسے رابطے شروع کردئیے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 14:17

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹرکرکٹ کے عہدے کیلئے سابق کرکٹرزسے رابطے ..

لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹرکرکٹ کے عہدے کیلئے بورڈ نے سابق کرکٹرزسے رابطے شروع کردئیے ہیں، چیئرمین پی سی بی ہفتے کوکراچی میں سابق کرکٹرزسے ملاقات کریں گے۔ڈائریکٹرکرکٹ کے عہدے کیلئے پی سی بی کے مختلف کرکٹرزسے رابطے شروع کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکرکٹ کیلئے کسی پڑھے لکھے کرکٹرکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان ہفتے کوکراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ سابق کرکٹرزسے ملاقات کریں گے، چیئرمین اس حوالے سے اپنے مشیروں مصباح الحق اوریونس خان سے بھی رائے لیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکرکٹ سلیکشن اورٹیم معاملات کے براہ راست نگراں ہوں گے اورغیرملکی دوروں پربھی ٹیم کےساتھ ہوں گے۔