عالمی منڈ ی میں سونے کی قیمتوں میں کمی

جمعرات 7 اپریل 2016 14:11

نیویارک۔ 7 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء) عالمی منڈیوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے عالمی معیشت کے حوالے سے خدشات کے اظہار کے بعد سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گی۔ نیو یارک میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.6سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے معاہدے 1223.73 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔

(جاری ہے)

کاروباری سرگرمیوں کے درمیان قیمتوں میں 1.1فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔لندن میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.8 سینٹ فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کے خریداری کے معاہدے 1221.26 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔ جون کے لئے سونے کی خریداری کے معاہدوں میں 6.60 ڈالر فی اونس کی کمی سامنے آئی ہے اور معاہدے 1223 ڈالر میں طے پائے گئے۔ سنگا پور میں سپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 0.4 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی اور مستقبل کی خریداری کے معاہدے 1226.40 ڈالر فی اونس میں طے پائے گئے۔