Live Updates

تحریک انصاف کا ارکان پارلیمان کی پریس کانفرنس کیلئے پی آئی ڈی میں انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پی آئی او کو مراسلہ ارسال

تحریک انصاف پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کر سکتی ہے، کوئی اعتراض نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی اجازت

جمعرات 7 اپریل 2016 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف نے نعیم الحق اور ارکان پارلیمان کی پریس کانفرنس کیلئے پی آئی ڈی میں انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے پی آئی او کو مراسلہ ارسال کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کو پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کر سکتی ہے کوئی اعتراض نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوتحریک انصاف نے پی آئی او کو مراسلہ ارسال کیا تھا، جس میں نعیم الحق اور دیگر ارکان پارلیمان کی پریس کانفرنس کیلئے پی آئی ڈی میں انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیاگیا تھا۔ مراسلے کے متن میں کہا گیا تھا کہ پی آئی ڈی کو وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے مفادات کے تحفظ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے،پی آئی ڈی کے وسائل نجی اور سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے دستیاب ہیں۔ دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرپرویز رشید نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کر سکتے ہیں ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات