زمین ڈاٹ کام پراپرٹی ایکسپو 2016ء کا انعقاد 9اور 10اپریل کو اسلام آباد میں کیا جائیگا

جمعرات 7 اپریل 2016 13:29

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 اپریل۔2016ء) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو 2016ء کا انعقاد پاک چائنہ فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں 9اور 10اپریل کو کیا جائیگا ۔ اس موقع پر معروف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرز اور ایجنٹس جیسا کہ ارتھ لنک رئیل اسٹیٹ، سبحان اسٹیٹ، رائل آرچرڈ اور اقبال رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز پراپرٹی خریدنے کے خواہشمند افراد سے ملاقات کرینگے۔

زمین ڈاٹ کام نے ایسی ایک تقریب کا انعقاد لاہور میں 2015ء میں کیا تھا جس کو زبردست پزیرائی ملی تھی۔ اس شاندار تقریب میں 45,000سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی جبکہ موقع پر 100سے زیادہ ڈیلز بھی کی گئی تھیں۔زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان کا کہنا ہیکہ ہم بہت زیادہ پرجوش ہیں کیونکہ یہ اسلام آباد کی تاریخ میں پراپرٹی کے حوالے سے پہلی عالیشان تقریب ہے۔

(جاری ہے)

ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ملک کی پراپرٹی سیکٹر کی ترقی و ترویج میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ٹیم زمین نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لیئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ ہمیں قوی امید ہے کہ ہمارے گذشتہ تقریبات کی طرح یہ بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔تقریب میں کھانا فراہم کرنے والوں میں پزا ہٹ، کے ایف سی، لاہور چٹخارا، فروسٹی، مرحبا فوڈز اور ریفریشمنٹ سنٹر شامل ہیں۔

تقریب میں داخلہ فری ہے۔ وہ تمام افراد جن کو رئیل اسٹیٹ سے تھوڑی بہت دلچسپی ہے وہ ضرور شریک ہوں۔ علی خان برادرز نے 2006ء میں زمین ڈاٹ کام کی بنیاد رکھی تھی جس کے بعد پورٹل نے کامیابی کے کئی زینے عبور کئے ہیں۔ آج زمین ڈاٹ کام کے ملک کے 9بڑے شہروں میں دفاتر ہیں جہاں 550لوگ کام کرتے ہیں جبکہ 9,000اسٹیٹ ایجنسیاں اس کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اس کے علاوہ زمین ڈاٹ کام ماہانہ میگزین کا اجرا کرتا ہے اور اس کی اپنی اردو ویب سائٹ بھی ہے جہاں ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کے بارے میں آپ کو باخبر رکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :