غلط پیزا ڈیلیور ہونے پر خاتون نے 911 کو کال کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 7 اپریل 2016 13:29

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔07 اپریل2016ء): جنوبی برطانیہ کے ایک علاقہ کنیکٹیکٹ کی رہائشی ایک خاتون نے غلط پیزا ڈیلیور ہونے پر 911 پر فون کر کے مدد طلب کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون نے پزیریا سے ایک چھوٹے سائز کا پیزا آرڈر کیا، لیکن پیزا کی ٹاپنگ آرڈر کے مطابق نہ ہونے پر خاتون غصے میں آکر پزیریا (پیزا شاپ) پر فون کیا اور شکایت درج کروائی جس پر پزیریا نے اس خاتون کی رقم واپس کرنے سے صاف انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

جب خاتون کے پاس کوئی چارہ نہ رہا تو 911 پر کال کر دی، 911 پر کال اٹھانے والے افسر نے خاتو ن کو بارہا سمجھانے کی کوشش کی کہ 911 پر محض زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق واقعات نمٹائے جاتے ہیں، لہٰذا یہ معاملہ آپ خود ہی پزیریا سے رابطہ کر کے حل کریں۔ لیکن اس خاتون نے کوئی بھی بات ماننے سے انکار کر دیا اور دوبارہ مدد کی اپیل کی۔ جس کے بعد 911 پر فون سننے والے کو مجبوراً اس خاتون کی مدد کے لیے ایک اہلکار کو بھیجنا پڑا تا کہ وہ خاتون کے ہمراہ پزیریا جاکر تمام معاملہ سلجھا سکے۔