ٹیکس ڈے 10اپریل کو منایاجائیگا، مشتاق فریدی

جمعرات 7 اپریل 2016 13:14

اوکاڑہ۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء )ڈسٹرکٹ آفیسرایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اوکاڑہ مشتاق فریدی نے بتایا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کی ہدایات پرپہلی مرتبہ 10اپریل کو ٹیکس ڈے منایا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں ٹیکس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے پینا فلیکسز اور بینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ تعلیم اوردیگر محکموں کے خصوصی تعاون سے ٹی ایم اے ہال میں سیمینار منعقد کیا جا رہا ہے جسکے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب میاں محمد منیرایم پی اے ہونگے ۔ اس موقع پر آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا جائیگا۔ان تمام پروگراموں کوباضابطہ طور پر تشکیل دینے کیلئے ڈی سی او سقراط امان رانا نے کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے کنوینیر اے ڈی سی محمد ریاض ہوں گے ۔کمیٹی کے دیگر اراکین میں اسسٹنٹ کمشنر،ٹی ایم او ،ای ڈی او ایجوکیشن اور ڈی او کالجز شامل ہیں۔