مقدمات کی تفتیش کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایاجائیگا،ایس پی انویسٹی گیشن قصور

جمعرات 7 اپریل 2016 13:10

قصور۔7 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 اپریل۔2016ء ) تفتیش میں میرٹ اولین ترجیح ہے‘کسی بھی زیادتی پر قصور وارکیخلاف سخت ایکشن لیاجائیگا‘ تفتیشی مقدمات کیلئے جدیدترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایاجائیگا‘دوران تفتیش ملزمان پر تشددکی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹی گیشن قصوربقاء محمدبگٹی نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے کمیونٹی پولیسنگ کے تحت شرپسندعناصرپرکڑی نظررکھنے کیلئے شہریوں کا بھرپورتعاون حاصل کیاجائیگا ۔انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ کاغذی کارروائی سے پرہیزکریں اور عوام کیساتھ شائستہ رویہ اختیارکریں۔

متعلقہ عنوان :