قبرصی حکام مصر ی ایئرلائن ایم ایس 181کے ہائی جیکر سیف الدین مصطفٰی کی مصر کو حوالگی کے لیے تیار ہو گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 12:32

قبرصی حکام مصر ی ایئرلائن ایم ایس 181کے ہائی جیکر سیف الدین مصطفٰی کی ..

لارنا(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) قبرص کے حکام مصر ی ایئرلائن ایم ایس 181کو ہائی جیک کرنے والے شخص سیف الدین مصطفٰی کی مصر کو حوالگی کے لیے تیار ہو گئے ہیں۔58 سالہ سیف الدین مصطفٰی نے مصری طیارے کو اغوا کرنے کے لیے نقلی خودکش جیکٹ کا استعمال کیا تھاوہ اس وقت قبرص میں زیرِ حراست ہیں اور ان کی حوالگی کا معاملات جلد از جلد طے کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

مصطفی نامی یہ شخص ذہنی بیمار بتایا گیا ہے اور ان پر فضائی ڈاکہ زنی، اغوا اور دھمکی آمیز رویے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔قبرص کی پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے رضاکارانہ طور پر بیان دیتے ہوئے ہائی جیکنگ کا اعتراف کیا ہے۔ سیف الدین مصطفیٰ کو قبرص کے شہر لارناکا کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت میں پیشی کے موقعے پر سیف الدین مصطفی خاموش رہے لیکن جب پولیس اہلکار انھیں واپس لے جا رہے تھے تو انھوں نے فتح کا نشان بنایا۔

متعلقہ عنوان :