فیصل آباد میں ز ہریلی چیز کھانے سے ماں اور بیٹی دم توڑ گئیں ،چار افراد کی حالت غیر ہسپتال منتقل

جمعرات 7 اپریل 2016 12:26

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) نشاط آباد کے علاقے میں زہریلی چیز کھانے سے ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ چار افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

تنصلات کے مطابق نشاط آباد میں دو خواتین سمیت چھ افراد نے زہریلی چیز کھالی جس سے ان کی حالت غیر ہو گئی۔تمام افراد کو تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو خواتین نذیرہ بی بی اور ان کی بیٹی زینب دم توڑ گئیں۔ہسپتال میں لائے گئے دیگر چار افراد کی حالت بھی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :