لاہور،ریسٹورنٹ سے3لاشیں ملنے کا معاملہ،غائب ملازم جاوید تینوں کا قاتل ہے:زخمی نوجوان زین العابدین کا بیان

جمعرات 7 اپریل 2016 12:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں ریسٹورنٹ میں زخمی ہونے والے نوجوان زین العابدین نے کہاہے کہ غائب ملازم جاوید خان ہی تینوں افراد کا قاتل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان زین العابدین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ چند روز قبل معمولی بات پر ملازم جاوید سے جھگڑا ہوا تھا ،جاوید نے کمرے میں آتے ہی ہماری آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور ساتھ ہی تیز دھار آلے سے ہم پر حملہ کر دیا ،زین العابدین کا کہناتھا نہ اس نے بہت مشکل سے باتھ رو میں گھس کر جان بچائی جبکہ باقی تین ساتھیوں عمر ،شہریار اور نعیم کو جاوید نے قتل کر دیا۔

زین العابدین کا کہناتھا کہ جاوید جاتے ہوئے سب کی جیبوں سے رقم بھی لے گیا۔واضح رہے کہ لاہور کے مصروف ترین علاقہ اسلام پورہ نوری بلڈنگ کے قریب مرغ چنے کی دکان میں کام کرنے والے تین ملازمین سو رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے چھریوں اور سیخوں کے وار کر کے تینوں افراد نعیم ‘ شہریار اور عمرکوقتل کر دیا ، جبکہ ایک ملازم زخمی ہو گیاتھا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا

متعلقہ عنوان :