پشاور :بدھو ثمر باغ میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

جمعرات 7 اپریل 2016 12:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے بدھو ثمر باغ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحقہو گیا میڈیا رپو رٹ کے مطا بق دھماکہ انتہائی زور دار تھا
جس کی آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال داخل کرا دیا گیا ، دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

(جاری ہے)

علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :