عراق میں اغوا ہونے والے قطری اور پاکستانی شہری رہا

جمعرات 7 اپریل 2016 12:21

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 اپریل۔2016ء) قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں تقریباً چار ماہ پہلے اغوا ہونے والے قطری شاہی خاندان کے ایک رکن اور ایک پاکستانی کو رہا کر دیا گیا ہے۔اغوا کاروں کی جانب سے رہا کیے جانے والے دونوں ان 28 افراد میں شامل تھے جنھیں گذشتہ دسمبر میں مسلح افراد نے سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سے اغوا کر لیا تھا۔

(جاری ہے)

اغوا کیے جانے والے افراد وہاں تلور کا شکار کرنے گئے تھے۔قطر کی وزارتِ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق باقی 26 افراد کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔قطری حکومت کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ اغوا ہونے والے افراد میں شاہی خاندان کے کتنے افراد شامل ہیں۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا دونوں افراد کی رہائی کے بدلے میں معاوضہ ادا کیا گیا

متعلقہ عنوان :