مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دوکشمیریوں کے شہید کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 7 اپریل 2016 12:17

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دوکشمیریوں کے شہید کردیا

ّسرینگر(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے دوکشمیریوں کے شہید کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جمعرات کی صبح غاصب بھارتی فوج نے دوکشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج کے ساتھ تصادم میں ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کا تعلق عسکریت پسند تنظیم حزب المجاہدین سے ہے‘ سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان تصادم صبح 5بجے کے آس پاس شروع ہوا تھا۔

حکام کا کہنا کہ ابھی علاقے میں مزید شدت پسندوں کے ہونے کا خدشہ ہے اس لیے سیکورٹی فورسز علاقے کی چھان بین کر رہی ہے۔فورسز کے ہاتھوں ان دو افراد کی ہلاکت کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس کے خلاف سڑکوں پر نکلے ہیں۔اطلاعات کے مطابق احتجاجا نوجوانوں نے پولیس کی ایک گاڑی کو آک لگا دی ہے۔دوسری جانب کشمیر میڈیا ڈیسک کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں کشمیری نوجوان عام شہری تھے-