بچوں کو کھیلتے ہوئے ٹینس بال میں سے زہریلا آکٹوپس مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 7 اپریل 2016 08:25

بچوں کو کھیلتے ہوئے ٹینس بال میں  سے زہریلا آکٹوپس مل گیا

نارتھ فریمنٹل، آسٹریلیا ۔ ایک ماں کا کہنا ہے کہ اس کے بچوں کو ٹینس بال میں سے ایک زہریلا آکٹوپس ملا ہے۔بچے اس بال سے 15 سے 20 منٹ تک کھیلتے رہے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ، مغربی آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی کرسٹی ایجگلو اپنے بچوں کے ساتھ دریائے سوان کے کنارے پر گئی۔ بچوں کو دریاکے پاس سے ایک ٹینس بال ملی۔ ماں اور بچوں نے اس بال سے کیچ کھیلنا شروع کردیا۔

(جاری ہے)

15 سے 20منٹ تک کھیلنے کے بعد انہیں اندازہ ہوا کہ بال میں کچھ چیز موجود ہے۔انہوں نے بال کو اچھی طرح دیکھا تو اس میں سے ایک زہریلا آکٹؤپس نکلا۔کرسٹی نے اس کی تصاویر لیں اورفیس بک پر ریور گارجین گروپ کےساتھ اپنے اس تجربے کو شیئر کیا۔ ریور گارجین نے ان تصاویر کو اپنے فیس بک پیچ پر شیئر کرکے عوام کو دریا کے کنارے ملنے والی چیزوں ، جیسے بال یا کین وغیرہ ، سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہرین نے تصاویر دیکھ کر بتایا ہے کہ اس آکٹوپس کے زہر سے کوئی بھی انسان منٹوں میں مر سکتا ہے۔