جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں فوجی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب کا انعقاد
بدھ 6 اپریل 2016 22:30
اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) فوجی اعزازات کی تقسیم کی پروقار تقریب بدھ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
(جاری ہے)
بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال نے فوجی افسران اور جوانوں کو تمغہ بصالت، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ امتیاز (ملٹری) دینے اور انہیں یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
15 فوجی افسران اور 81 فوجی جوانوں جن میں سے ایک شہید افسر اور 76 شہید نوجوانوں کے ورثاء شامل تھے، کو آپریشن ضرب عضب کے دوران قربانیوں پر تمغہ بصالت سے نوازا گیا۔ قوم کے لئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر 46 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 106 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.