گورنر سندھ سے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور سری لنکا کے وزیر تجار ت کی ملاقات ، پاک سری لنکا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق

بدھ 6 اپریل 2016 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر اور سری لنکا کے وزیر تجارت A.

(جاری ہے)

Rishad Bathi-Uddin نے گورنر ہاوٴس میں ملاقات کی، ملاقات میں پاک سری لنکا دو طرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، ملاقات میں گورنر سندھ نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد صوبہ سندھ سمیت پورے پاکستان میں امن وامان کے قیام میں نمایاں بہتری آرہی ہے جس کے باعث بیرون سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں ہیں جہاں سرمایہ کاری سے منافع یقینی ہے اس ضمن میں حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ پاک سری لنکا تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، ملاقات میں سری لنکا کے وزیر تجارت نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں قیام امن کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے سری لنکا کے سرمایہ کار پاکستان میں انرجی، زراعت اور انفراسٹرکچر سمیت دیگر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :