وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب میں آئل اینڈ گیس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

بدھ 6 اپریل 2016 22:22

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت بدھ کو یہاں اجلاس ہواجس میں صوبے میں آئل اینڈ گیس کے امور کا جائزہ لیاگیااورپنجاب میںآ ئل اینڈ گیس اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔اتھارٹی مکمل طورپر خود مختار ہوگی۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

(جاری ہے)

صوبے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ان وسائل کو بروئے کار لانا وقت کی ضرور ت ہے ۔قدرتی وسائل سے استفادہ کر کے قومی معیشت کومضبوط کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ توانائی ،آئل اور گیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔صوبے میں آئل اینڈ گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کی ضرورت ہے ۔سیکرٹری توانائی نے آئل اینڈ گیس کے اموراوردیگر معاملات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف سیکرٹری پنجاب،چےئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،چےئرمین پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی،سیکرٹری قانون و خزانہ نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :