وزیراعلیٰ سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے نمائندہ وفدکی ملاقات‘حقوق تحفظ نسواں بل کے حوالے سے تبادلہ خیالقرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس قانون سازی کا سوچ بھی نہیں سکتے،شہبازشریف
حقوق تحفظ نسواں بل پر مشاورت کا عمل قابل تعریف ہے:علمائے کرام
بدھ 6 اپریل 2016 22:22
لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام کے نمائندہ وفدنے ملاقات کی جس میں حقوق تحفظ نسواں بل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے علمائے کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات کے برعکس قانون سازی کا سوچ بھی نہیں کرسکتے،حقو ق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے علمائے کرام کی آراء کوبھر پور اہمیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کی مشاورت سے بل میں ضروری تصحیح کرنے کے لئے تیار ہیں اور اس ضمن میں علمائے کرام کی رہنمائی کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں ،علما کرام کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقوق تحفظ نسواں بل میں اصلاح کیلئے مکمل تعاون کریں گے،حکومت کی جانب سے بل پر مشاورت کا عمل قابل تعریف ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے علمائے کرام کے وفد میں چےئرمین پنجاب قرآن بورڈمولانا غلام محمد سیالوی، چےئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،ناظم اعلی جامعہ نعیمہ مولانا راغب حسین نعیمی،ایم پی اے سید محفوظ مشہدی،جمعیت علمائے پاکستان کے رکن مولانا محمد خان،شعیہ علماء کونسل کے رکن حافظ کاظم رضا،علامہ عارف واحدی، جمعیت اہلحدیث فیصل آباد کے رکن مولانایوسف انور،جمعیت علمائے پاکستان کے صاحبزادہ سعید احمد ،وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے علامہ انورارلحق مجاہد،شیخ الحدیث دارلعلوم عبیدیا اسلام وچےئرمین دینی مدارس بورڈ مفتی قوی اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیرآزاد شامل تھے جبکہ صوبا ئی وزراء رانا ثناء اللہ ،میاں عطامانیکا،متعلقہ سیکرٹریزاوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.