ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،گورنر پنجاب

بدھ 6 اپریل 2016 22:19

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے پاکستان سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے وفد نے یہاں گورنر ہاؤس میں بابر بٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں عمر بٹ، غلام حسین اعوان، گوگی شاہ، چوہدری یونس اور محمد کاشف بٹ کے علاوہ دیگر احباب بھی شامل تھے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پرکہا کہ ملکی معیشت میں تاجر برادری کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر معاشی استحکام کے حصول کا خواب پورا ہونا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کا پہیہ صنعت و تجارت سے جڑا ہوا ہے اور موجودہ حکومت اس شعبے کی ترقی اوراسے فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے صنعت کار تمام تر مشکلات کے باوجود ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے جس سے نہ صرف لاکھوں لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں بلکہ ملکی زرمبادلہ میں بھی خواطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہ حکومت ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابوپانے کے لئے متعدد میگاپراجیکٹس پر کام کررہی ہے جس سے صنعتی شعبے کی رونقیں مزید بحال ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کے حوالے سے ہماری عسکری اور سیاسی قیادت کے ساتھ ساتھ پوری قوم ایک پیج پر کھڑی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انشا ء اللہ بہت جلد ہم دہشت گردی کے اس ناسور کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیں گے۔ اس موقع پر سانحہ گلشن اقبال کے شہداء کے بلند درجات کے لئے خصوصی دُعا کی گئی۔

متعلقہ عنوان :