ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے، محمد اقبال چنڑ

بدھ 6 اپریل 2016 22:18

لاہور۔6 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء ) وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اینٹی ڈینگی ڈے منایا جا رہا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا جا رہا ہے کہ ڈینگی کو کنٹرول و خاتمہ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ڈینگی لاروا کو کنٹرول کرنے میں ہر حکمت عملی کو اپنانا وقت کا اہم تقاضا ہے۔تمام سرکاری محکمہ جات اپنے فرائض میں کوتاہی یا غفلت نہ آنے دیں۔

تمام یونین کونسلوں میں صفائی انتظامات کی سختی سے چیکنگ کی جائے اور ناقص انتظامات پر متعلقہ سرکاری اہلکاروں کے خلاف یک طرفہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔اس امر کا اظہار صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ نے واپڈا ٹاؤن کو آپریٹو ہاؤ سنگ کے آفس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکر ٹری کو آپریٹو بابر حیات تارڑ ، ڈسٹرکٹ آفیسر کو آپریٹو سیٹھ محمد اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر کوآپریٹو فرخ حیات پنوں، رجسٹرار کو آپریٹو اور لاہور کی مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے ممبران کے علاوہ ا نتظامیہ اقبال ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ وزیر اعلی کی گائیڈ لائن میں ڈینگی لاروا ابھی تک کنٹرول میں ہے اور مون سون موسم شروع ہونے سے قبل ا س کی افزائش کو مکمل کنٹرول کر نا ہو گا ۔اس لئے فوری طور پر صفائی انتظامات کو فوقیت دینا ہو گی تمام جگہوں سے گندے پانی کے جوہڑوں اور گڑھوں کو ختم کرنا ہو گا۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تعلیم اداروں میں طلباء میں فوری طور پراور عوام میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈینگی لاروا پر قابو پانے کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس پر عملی اقدامات شروع کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھرکے تمام قبرستانوں میں صفائی کا عمل شروع کر دیا جائے۔ٹائر پنکچر شاپس، ٹائر گوداموں،ہوٹلوں اور کاروبا ری عمارتوں کے تہہ خانوں کی چیکنگ شروع کریں جبکہ تعمیرہونے والی عمارات کی بھی سختی سے معائنہ کیا جائے اگر اس دوران کہیں سے بھی ڈینگی لاروا پایا جائے تو ما لکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات ڈینگی لاروے کے خاتمہ میں اپنے فرائض کی ادائیگی مین کو تاہی نہ برتیں۔آخر میں دیگر مقررین نے بھی حاضرین کوڈینگی کو کنٹرول کرنے بارے معلوماتی لیکچرز دیئے۔

متعلقہ عنوان :