ایف بی آر ملازمین کے زیرالتواء پنشن کیسز کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کافیصلہ

بدھ 6 اپریل 2016 22:14

ملتان ۔06اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ملازمین کے زیرالتواء پنشن کیسز کوفوری طورپر حل کرنے کیلئے ایف بی آر حکام نے ان کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے فوری نمٹانے کافیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی طرف سے جاری لیٹر نمبر1(1)Chief(PC)2016کے مطابق ممبرایڈمن (ایف بی آر)ہرسوموار کواپنے آفس میں زیرالتواء پنشن کیسز کی سماعت کرکے ان پرا حکامات جاری کریں گے۔اسی طرح چیف(پی سی۔ایڈمن)روزانہ صبح 9بجے سے 10بجے تک زیرالتواء پنشن کیسز کی سماعت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :