گورنمنٹ سائنس کالج کا ہاسٹل ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود نہیں کھولاجاسکا ، صوبائی حکومت فوری نوٹس لے،پشتون ایس ایف

بدھ 6 اپریل 2016 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پشتون ایس ایف کے صوبائی بیان میں گورنمنٹ سائنس کالج کے ہاسٹل ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود نہیں کھولاجاسکا طلباء ہاسٹلوں کی بجائے بازار کے مختلف ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں صوبائی حکومت اس کا فوری طورپر نوٹس لے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تعلیمی ایمرجنسی کا نعرہ لگا کر صوبہ کے تمام تعلیمی اداروں کو تباہی و بربادی کے دہانے کھڑا کر دیا جس کی وجہ سے آج صوبہ کے مختلف سرکاری سکولوں میں کتب کی عدم فراہمی اورکالجوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں انہوں نے کہا کہ سائنس کالج جو کہ صوبہ کے دارالحکومت میں ایک اہم تعلیمی ادارہ ہے لیکن ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی نہیں کھل سکا جس کی وجہ سے صوبہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے طلباء ہاسٹلوں کے بجائے شہر کے مختلف ہوٹلوں میں رہائش پذیر ہیں اور 26 اپریل سے امتحانات سر پر ہیں اگر حکومت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو پی ایس ایف دیگر تنظیموں کیساتھ ملکر بھرپور احتجاج کرے گی ۔