ڈیرہ غازی خان ،پٹرولنگ پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

بدھ 6 اپریل 2016 22:01

ڈیرہ غازی خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) پٹرولنگ پولیس تونمی موڑ ضلع ڈیرہ غازی خان نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ، تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازی خان ریجن کفایت اللہ باجوہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل انسپکٹر اورڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور رانا محمد اقبال کی ہدایات پر منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پٹرولنگ پولیس تونمی موڑ ضلع ڈیرہ غازی خان نے دلانہ موٹ پر ایک مشکوک گاڑی اے پی وی نمبر CW 0685 جو بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان کی طرف جارہی تھی کو روک کر چیک کیا دوران چیکنگ گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی چرس برآمد کی ، ڈرائیور اکبر خان ولد عظیم خان سکنہ کوہلو اور کنڈیکٹر عبدالحمید ولد عبدالکریم قوم لاشاری سکنہ چوٹی زیریں کو گرفتار کر کے تھانہ گدائی ڈیرہ غازی خا ن مقدمہ درج کر لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :