پانامہ سیکنڈ ل پر قوم (ن) لیگ کو مٹی ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی، ہر صورت دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو نا چاہییڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 6 اپریل 2016 22:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزرڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پانامہ سیکنڈ ل پر قوم (ن) لیگ کو مٹی ڈالنے کی اجازت نہیں دیگی بلکہ اس پر ہر صورت دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں چےئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ وئزرڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ(ن) لیگ کی کر پشن کی کمائی پوری قوم کے سامنے پکڑ جا چکی ہے اس لیے حکمران جو مر ضی کر لیں انکو اپنی لوٹ مار کی دولت کا نہ صرف حساب دینا ہوگا بلکہ اس کو واپس لا کر قومی خزانہ میں بھی جمع کروانا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ سیکنڈل کا معاملہ وزیر اعظم کے ایک کمیشن بنانے سے ختم نہیں ہوگا بلکہ اسکی آذادانہ انکوا ئری ضروری ہے جو موجودہ حکمرانوں کی موجودگی میں کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج جن مسائل کا شکار ہے اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ کر پٹ اور نااہل حکمران ہی ہیں اور قوم ایسے عوام اور ملک دشمن حکمرانوں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی بلکہ ان سے کر پشن کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جا ئیگا ۔

متعلقہ عنوان :