Live Updates

شوکت خانم کے فنڈز کی رقم جولائی 2015 میں واپس مل گئی تھی: عمران خان

muhammad ali محمد علی بدھ 6 اپریل 2016 22:00

شوکت خانم کے فنڈز کی رقم جولائی 2015 میں واپس مل گئی تھی: عمران خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اپریل 2016ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم کے فنڈز کی رقم جولائی 2015 میں واپس مل گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی جانب سے شوکت خانم کینسر ہسپتال کے فنڈز میں خورد برد کے الزام پر عمران خان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اسپتال کا 3 ملین ڈالر انڈومنٹ فنڈ بیرون ملک انویسٹ کیا گیا تھا۔ اس فنڈز کی رقم جولائی 2015 میں واپس مل گئی تھی۔ اس معاملے کی تصدیق کیلئے شوکت خانم اسپتال کے اکاؤنٹس کوئی بھی چیک کرسکتا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :