لیبر کورٹ کے احکام پر پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم میں انٹرا پارٹی انتخابات میں نور محمد بلوچ کا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب

بدھ 6 اپریل 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) لیبر کورٹ کے احکام پر پیپلز لیبر یونین پورٹ قاسم میں انٹرا پارٹی انتخابات میں نور محمد بلوچ کا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب، انتخابات میں ایک ہی یونین کے تین گروپوں نے حصہ لیا، 654 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم میں رجسٹرڈ پیپلز لیبر یونین میں انٹرا پارٹی انتخابات نہ ہونے کے باعث شدید اختلافات ہوگئے تھے جس کے بعد لیبر کورٹ میں انٹرا پارٹی انتخابات کے لئے پٹیشن دائر کی گئی لیبر کورٹ نے سات اپریل تک انتخابات کرا کر عہدیداران کا انتخابات کرانے کے احکامات جاری کیئے، جس کے نتیجے میں 6 اپریل کو پورٹ قاسم کی حدود میں لیبر کورٹ کی نگرانی میں پیپلز لیبر یونین میں انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے جن میں نور محمد بلوچ گروپ نے 382 ووٹ لیکر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، جبکہ سبز علی ہیسبانی گروپ نے 166 اور قربان علی انڑ گروپ نے صرف 10 ووٹ حاصل کیئے اس موقع پر یونین کے رجسٹرڈ 654 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا کامیاب عہدیدار قانونی حیثیت حاصل کرنے کے بعد یونین کو منظم کریں گے اور آئندہ یونین انتخابات میں اپنے مد مقابل یونین کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :