اسٹیل ملز ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی اور اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 6 اپریل 2016 21:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) اسٹیل ملز ملازمین کا تنخواہوں کی ادائیگی اور اسٹیل ملز کی بحالی کے لئے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنہ ، دو گھنٹے تک جاری احتجاج میں کرپٹ انتظامیہ کے احتساب کا مطالبہ، ملازمین کا معاشی قتل بند کرو ، اسٹیل ملز بحال کرو کے فلگ شگاف نعرے ، دو سال کے کانٹریکٹ پر چیئرمین نے ماہانہ 18لاکھ روپے تنخواہ وصول کی اور اسٹیل ملز کو بند کرکے دوسال کا عرصہ مکمل کیا اور آرام سے چلا گیا ، وفاقی حکومت قومی ادارے کو چلانے کے لئے منصوبہ بندی کرے ،ہزاروں خاندان کاروزگار اور قومی ادارے کو تباہی سے بچایہ جائے: مزدور رہنماؤں کا خطاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ملز ٹریڈ یونین الائینس کی جانب سے گذشتہ 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی اور بند پڑی ہوئی اسٹیل ملز کو چلانے کے لئے صبح 7 بجے سے 9 بجے تک شفٹ گراؤنڈ میں احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنہ دیا گیا جس میں ہزاروں ملازمین نے شرکت کی اس موقع پر پاسلویونین کے صدر حاجی خان لاشاری،صدر ظفر خان پیپلز ورکرز یونین کے صدر دھنی بخش سموں ،سلیم گل ، ا کبر ناریجوودیگر مزدور رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے قومی ادارے میں ایسے چیئرمین اور افسران مقرر کئے گئے جنہوں نے ادارے کو تباہ کرکے بند کردیا انہوں نے کہا کہ دوسال سے کانٹریکٹ پر مقرر چیئرمین CEO رٹائرڈ میجر جنرل ظہیر احمد خان نے تو رہی کسر بھی پوری کر دی خود تو 18 لاکھ ماہانہ تنخواہ اور مراعات وصول کی لیکن ملازمین کی تنخواہیں، میڈیکل ودیگر سہولیات کے ساتھ اسٹیل ملز ہی بند کردیا اور دوسال مکمل کرکے بڑے آرام سے چلتے بنے ، انہوں نے کہا کہ گھروں میں فاکہ کشی ہے بچے تعلیم سے محروم ہو گئے دکانداروں نے خورد و نوش کی اشیاء بھی دینا بند کر دیا ہے، ماضی کا قابل فخر خوشحال ملازم آج عبرت کی نگاھ بنا ہوا ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ اسٹیل مل جیسے قومی ادارے کو تباہی سے نکال کر بحال کریں تاکہ ملازمین کا معاشی قتل بند ہو سکے اور ملک معاشی طورترقی پر گامزن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :