جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مربوط آپریشن شروع کر دیا

آپریشن میں رینجرز ، پنجاب پولیس اور انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ شریک ہیں، فوج کی معاونت حاصل ہے ، آئی ایس پی آر

بدھ 6 اپریل 2016 21:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 اپریل۔2016ء) رینجرز ، پنجاب پولیس اور انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے پاک فوج کی معاونت سے جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں اور فراریوں کیخلاف مربوط آپریشن شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں ، خطرناک مجرموں اور فراریوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے مربوط آپریشنز جاری ہیں ۔

آپریشن میں رینجرز ، پنجاب پولیس اور انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ شریک ہے جبکہ انہیں پاک فوج کی معاونت بھی حاصل ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کامیاب آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے یہ دہشتگرد ملک کے مختلف علاقوں سے فرار ہو کر ضلع رحیم یار خان کے دور دراز علاقوں میں چھپ گئے تھے جن کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے ادارو ں نے کارروائی شروع کر دی ہے ۔