وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی غیر ملکی ایجنٹ کی گرفتاری پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کی تعریف

بدھ 6 اپریل 2016 21:19

اسلام آباد ۔ 6 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 اپریل۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے غیر ملکی ایجنٹ کی گرفتاری پر ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے حوالے سے ایف سی بلوچستان کی گرانقدر خدمات اور قربانیاں ہیں جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ آئی جی ایف سی کے نام پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت ایف سی بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتی ہے۔