ڈینگی کے خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کا دقیقہ فرد گذاشت نہیں رکھاجارہا ،توقیر الیاس چیمہ

ڈینگی کے پھیلاؤ اورتدارک کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے،اے سی سمبڑیال

بدھ 6 اپریل 2016 21:18

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ ، ڈپٹی ڈی ایچ اور ڈاکٹر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈینگی جیسے مہلک مرض کے خاتمے کے حوالے سے کسی قسم کا دقیقہ فرفروگذاشت نہیں رکھاجارہا جبکہ ڈینگی جیسے موذی مرض کے پھیلاؤ اورتدارک کیلئے عوامی تعاون اشد ضروری ہے ، ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کلب (رجسٹرڈ) سمبڑیال کے کانفرنس ہا ل میں محکمہ صحت اور ٹی ایم اے کے اشتراک سے ”اینٹی ڈینگی ڈے“کے حوالے سے منعقدہ سیمینا ر شرکاء میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ٹی ایم اے عملہ ،محکمہ صحت کے ملازمین خواتین ہیلتھ ورکرز سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی سیمینار میں انہوں نے کہا ڈینگی مچھر نہیں ”موت “ کی دوسری شکل ہے لیکن ہم کو اس سے ڈرنے کی بجائے موذی مچھر کے خاتمے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جہاں پر محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی مچھر کی افزائش کی روک تھام اورا س کے ”لاروے “کے خاتمے کیلئے موذی مر ض کے خلاف میدان عمل میں برسرپیکار ہیں ،ادویات سپرے کا چھڑکاؤ وغیرہ جاری ہے وہاں پر شہریوں کا بھی فرض ہے کہ ”ڈینگی “ کے خاتمے کے حوالے سے آگاہی حاصل کریں اور بالخصوص اپنے گھروں کی چھتوں ،ٹبوں ،لان کیاریوں وغیرہ میں پانی کھڑا نہ رہنے دیں حتی کہ قبرستانوں میں پرندوں اورجانوروں کے پینے کے لیے رکھے گئے پانی کے برتنوں میں 7روز سے زائدپانی کھڑا نہ رہنے دیں انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا سے شروع ہونے والی ڈینگی کی صورت میں مہلک وبائی مرض جس کو انٹرینشنل طبی ماہرین 10سال تک خاتمے کا عندیہ دیتے تھے اللہ تعالیٰ کی مہربانی کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ صحت سمیت دیگر حکومتی اداروں ،فلاحی تنظیموں شہریوں کے تعاون سے انشاء اللہ تعالیٰ اب 2سال تک خاتمہ ہوجائے گا،بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ ، DDHO ہیلتھ تحصیل سمبڑیال ڈاکٹر عبدالرزاق کی قیادت میں انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم واک کی گئی جو پریس کلب سے شروع ہوکر لاری اڈا سے ہوتی ہوئی واپسی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :