وفاق کی جانب سے نظر اندازی کے بعد میٹرو بس کا ٹریک جی ٹی روڈ کے درمیان بنانے کے روٹس پر رپورٹ طلب

بدھ 6 اپریل 2016 21:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی جانب سے نظر اندازی کے بعد میٹرو بس کا ٹریک جی ٹی روڈ کے درمیان بنانے کے روٹس پر رپورٹ طلب کر لی ہے تاہم میٹرو بس کے جی ٹی روڈ کے منصوبے پر ہشتنگری ، فردوس ، تہکال ، بورڈ ، میں قائم کئے جانے والے زیر مین انڈر پاس کو ختم کردیا جائے گا ۔ جبکہ چمکنی سے حیات آباد تک جی ٹی ر وڈ کے دونوں اطراف کو مزید وسیع کرنے کے لئے سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں ، کمرشل پلازوں ،،دکانوں کو گرا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے میٹرو ٹریک کے لئے متبادل روٹس اپنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت میٹرو بس کے لئے ٹریک جی ٹی روڈ کے درمیان میں ہی سے بنے گا ۔ میٹرو بس کے روٹس پر غیر متعلقہ گاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہو گی میٹرو بس کے لئے مختلف مقامات پر سٹیشن بنائیں جائینگے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چمکنی سے حیات آباد تک میٹرو بس سروس شروع کرنے کے حوالے سے مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد دکانوں ، پلازوں کو مسمار کیا جائے گا۔ غیر سرکاری عمارتوں اور تجاوزات پر قائم ہونے والی عمارتوں کو بھی مسمار کیا جائے گا میٹرو بس منصوبہ ستمبر میں شروع کیاجا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :